امریکی ائیر شو میں خوفناک حادثہ، دو جنگی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکی نیوی کے دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکی نیوی کے 2 لڑاکا طیارے EA-18G گرولر فضا میں آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔
حادثہ ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس سے 2 میل دور پیش آیا، دونوں طیاروں کے 4 پائلٹس نے ایمرجنسی ایجیکٹ کرلیا۔
امریکی میڈیا کا کہناہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔