فرانس: سٹار فٹ بالر کیلین ایمپاپے ہم وطن باسکٹ بال پلیئر وِکٹر کے مداح نکلے

May 18, 2023 | 13:20:PM
فرانس: سٹار فٹ بالر کیلین ایمپاپے ہم وطن باسکٹ بال پلیئر وِکٹر کے مداح نکلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) فرانس میں باسکٹ بال تقریب میں سپر اسٹار کیلین ایمباپے کے ہوتے ہوئے ساڑھے سات فٹ قد کے انیس سالہ وِکٹر مرکز نگاہ بن گئے ،خود ورلڈکلاس فٹبالر نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پیرس میں نیشنل باسکٹ بال ڈرافٹ لاٹری کی رنگا رنگ تقریب میں مایہ ناز کھلاڑیوں کی انٹری ہوئی۔ فرانس اور پی ایس جی کلب کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر کیلین ایمباپے کی آمد سے ایونٹ کو چار چاند لگ گئے۔ لیکن حیرانگی اور دلچسپی اس وقت بڑھی جب سات فٹ پانچ انچ قد والے انیس سالہ وِکٹر ویمبنیاما باسکٹ بال پلیئر ہال میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کا لوگو جاری کر دیا

سب کی نظریں دراز قد کھلاڑی پر جم گئیں۔  سپر اسٹار فٹبالر ایمباپے بھی ان سے ملے، گفتگو کرنے لگے اور تصاویر بنواتے نظر آئے۔