فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کا لوگو جاری کر دیا

May 18, 2023 | 12:50:PM
فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کا لوگو جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) فیفا نے فٹ بال 2026 کا لوگو جاری کر دیا ہے۔ 

فٹ بال کی انٹرنیشنل فیڈریشن فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈکپ 2026 کا لوگو ریلیز کر دیا گیا، خوبصورت رنگوں میں سے چمچماتی ٹرافی کو  26 کے ہندسے میں دکھایا گیا ہے، فٹبال کا سپر میگا ایونٹ امریکا، میکسیکو اور کینڈا میں کھیلا جائے گا، لوگو  کی تقریب رونمائی میں کرسٹیانو رونالڈو سمیت ہیروز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان

دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال کی رنگوں بھری تقریب ہوئی۔ میڈیا کو پیش کیےجانے والے مناظر بہت ہی پرکشش تھے۔ رنگوں کی قوس و قزح میں سے کرنوں کی صورت لوگو کو دکھایا گیا۔ فیفا ورلڈکپ کی لشکارے مارتی ٹرافی کے پیچھے 26 کے ہندسے کا ابھر کا نظر آنا بھی کمال ہے۔  اس پروقار تقریب میں سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ اداکار کرسٹو فرنینڈیز اور معروف ماڈل بروکلین بیکھم نے بھی شرکت کی۔