ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان

May 17, 2023 | 21:28:PM
ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان
کیپشن: بابر اعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ،، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ، فخر زمان تیسرے، امام الحق چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، ویرات کوہلی کو ایک درجہ تنزلی کی کڑوی گولی نگلنا پڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے جاری ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ کی ٹاپ چھ پوزیشنز پر کوئی رد و بدل نہیں ہوا ،کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، دوسرا نمبر جنوبی افریقی وین ڈر ڈسن کا ہے ، پاکستان کے فخرزمان تیسرے اور امام الحق چوتھے نمبر پر براجمان ہیں ، آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ویرات کوہلی کو ایک درجہ تنزلی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر جانا پڑا، کوآنٹن ڈی کاک اور روہت شرما ٹاپ ٹین میں آخری دو پلیئر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: فوادچودھری کی اہلیہ نے عمران خان سے بڑا شکوہ کردیا