ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائیاں، 4 ماہ میں 16 غیرقانونی مسافروں کو آف لوڈ کیا

May 18, 2023 | 09:51:AM
ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائیاں، 4 ماہ میں 16 غیرقانونی مسافروں کو آف لوڈ کیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) ایف آئی اے امیگریشن نے 4 ماہ میں کراچی ایئرپورٹ پر مشتبہ، جعلی سفری دستاویزات پر 16 مسافروں کو آف لوڈ کیا۔

آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو گرفتار کرکے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا، انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے آف لوڈ کئے گئے ملزمان کیخلاف 16 انکوائریاں درج کیں، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ملزمان اور ایجنٹوں کیخلاف 12 مقدمات درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: یزمان میں 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل

ترجمان ایف آئی اے امیگریشن نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔