ارتغرل غازی کی اداکارہ روشنی خاتون کی بکنی میں واٹر سلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

May 18, 2021 | 00:28:AM
ارتغرل غازی کی اداکارہ روشنی خاتون کی بکنی میں واٹر سلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشہورترک ڈرامہ سیریل ’ارتغرل غازی‘ میں سیلجان خاتون کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ روشنی خاتون نے بکنی میں اپنے شوہرکے ساتھ واٹرسلائیڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی،جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ارتغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ پاکستان میں لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں ،روشنی خاتون سوشل میڈیا پر اپنے مختصر لباس کی وجہ سے بھی مقبول ہیں اور پبلک مقامات پر بکنی پہنے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں تاہم ان کے چاہنے والے پاکستانی اس چیز کو بالکل پسند نہیں کرتے۔

روشنی خاتون کی کچھ بولڈ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر گردش کررہی ہیں جس میں وہ بکنی میں اپنے شوہر کیساتھ واٹر سلائیڈنگ کر رہی ہیں مگر ان کی گرمی کو بھگانے کی کوشش نے سوشل میڈیا پر درجہ حرارت بڑھا دیا ہے ۔
اس سے قبل اداکارہ نے کشتی میں سیلفی لیتے ہوئے بھی تصویر شیئرکی ہے جس میں روشنی خاتون نے غیرمناسب لباس پہن رکھا ہے.