وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل دینے کا فیصلہ

Mar 18, 2024 | 17:51:PM
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد ) وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم  نواز  نے کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا اور  اس حوالے سے جامع پلان بھی طلب کرلیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،وزیر خوراک بلا ل یاسین، وزیر زراعت سیدعاشق، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹری خوراک، زراعت، فنانس، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت   کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ماضی میں خریداری قیمت سے کم پر ملوں کو گندم فراہم کرتی تھی،غریب اور امیر کی سبسڈی ایک جیسی تھی، 630 ارب روپے کا گردشی قرضہ حکومت پر چڑھ گیا،اگر اصلاحات نہ کی جاتیں تو 1.1 ٹریلین تک قرضہ پہنچنے کا خدشہ تھا، روزانہ 25 کروڑ صرف قرض کے سود کی مد میں ادا کیا جا رہا تھا،حکومت نے گندم پر جنرل سبسڈی ختم کر دی ہے۔

 سابق وزیر اعظم اور  قائد  پاکستان مسلم لیگ نون نوازشریف نےہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں، آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کتنی اورمہنگی ہوگی،عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے،کسانو ں کو سولر پینل دیں،حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے،کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے،آڑھتی او رملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔
 اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے،ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیاجائے گا،ڈرپ ایریگیشن سے پانی کی بچت ہوگی اور لاگت بھی کم لائے گی ،کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،لاگت میں کمی او رفصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ؛وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات