وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

Mar 18, 2024 | 19:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہاوس  سندھ  پہنچے ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کا منصب سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی ،وزیر اعلی سندھ کا  نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مراد علی شاہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور  امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا جس محنت سے آپ نے پنجاب حکومت کے امور سر انجام دئیے ، امید ہے کہ اسی جذبے سے آپ وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں : مستحکم معیشت کیلئے حکومتی اقدامات،سپیکر ایاز صادق نے شہریوں کے دل جیت لیے