کفایت شعاری مہم ،ایاز صادق نے 30 سے  زائد  ملازمین واپس کر دیئے 

Mar 18, 2024 | 18:51:PM
کفایت شعاری مہم ،ایاز صادق نے 30 سے  زائد  ملازمین واپس کر دیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ) کفایت شعاری مہم کے تحت  سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 30 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق  نے کہا ہے کہ زیادہ اہلکار نہیں چاہیئے، سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 6سیکیورٹی گاڑیاں واپس کر دیں ،سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال کے سپیکر ہاؤس اور آفس کے اخراجات کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے کفایت شعاری اپناتے ہوئے  سرکاری تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ، اسی روش کو اپناتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن رضانقوی نے  بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی  وصول نہ کرنے کا اقدام چیلنج