پی پی32 گجرات؛ چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی  وصول نہ کرنے کا اقدام چیلنج

Mar 18, 2024 | 17:37:PM
پی پی32 گجرات؛ چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی  وصول نہ کرنے کا اقدام چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 32 گجرات سے ضمنی انتخابات  کیلئے  چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی  وصول نہ کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس  طارق سلیم شیخ نے چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئےجبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ پیش ہوئے ، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے لا ءافسر سے ریٹرننگ افسر اور پولیس کے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ، چودھری پرویز الٰہی کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ پی پی 32 گجرات سے ریٹرننگ افسر چودھری پرویز الٰہی ،  سمیرہ الہی سمیت دیگر کے کاغذات  نامزدگی وصول نہیں کر رہا، پولیس بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں رکاوٹ بن رہی ہے، سابق وزیر اعلیٰ  کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو کاغذات جمع کرنے اور پولیس کو حراساں نہ کرنے کا حکم دے۔