بابر اعظم کو سابق کپتان کہنے پر ماورا حسین کا ردعمل

Mar 18, 2023 | 09:26:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ ماورا حسین نے لکھا کہ ’زیادہ تر میڈیا کی طرح ایک صحافی پھر سے نامناسب رویہ اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹیم کو اکیلا چھوڑ دیں وہ آپ کے خیال سے زیادہ متحد ہیں اور اس کرکٹر (بابراعظم ) کا احترام کرنا سیکھیں جس کے سامنے دنیا جھک رہی ہے! ماشاءاللہ‘۔

خیال رہے کہ ماورا کا یہ ٹوئٹ حالیہ پریس کانفرنس کے جواب میں تھا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کے ’سابق‘ کپتان کے طور پر حوالہ دیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں: شاہ رخ خان کا مداحوں کو رانی مکھرجی کی فلم دیکھنے کا مشورہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 8 میں میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کو سابق کپتان کہنے پر صحافی کی تصحیح کرتے ہوئے اسے بتایا تھا کہ وہ اب بھی ٹیم کے کپتان ہیں اور صرف ایک سیریز کے لئے آرام کر رہے ہیں۔