شاہ رخ خان کا مداحوں کو رانی مکھرجی کی فلم دیکھنے کا مشورہ

Mar 18, 2023 | 09:15:AM
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چیترجی vs ناروے‘ میں شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چیترجی vs ناروے‘ میں شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔    

شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’مسز چیترجی vs ناروے‘ پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فلم ’مسز چترجی vs ناروے‘ کی پوری ٹیم نے بہت زبردست کوشش کی۔

اُنہوں نے رانی مکھرجی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری رانی مرکزی کردار میں جس طرح چھائی ہوئی تھی ایسا تو کوئی ملکہ ہی کر سکتی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہدایتکار آشیما نے بہت ہی حساس انداز میں ایک انسانی جدوجہد کو دکھایا ہے‘۔

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں مداحوں کو بھی یہ فلم دیکھنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں:  نور مقدم کیس: بشریٰ انصاری کا شدید ردعمل

واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی اس فلم نے نہ صرف  شاہ رخ خان بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی دیگر مشہور شخصیات کو بھی حیران کردیا ہے۔ 

شاہ رخ خان سے پہلے کترینہ کیف، وکی کوشل، کیارا اڈوانی اور بہت سی نامور شخصیات  نے بھی رانی مکھرجی کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔