وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Jun 18, 2026 | 14:46:PM
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
اسلام آباد سیشن کورٹ نےریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے  کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکےانہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی اور کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کا بجٹ 19جون کوپیش کرنے کا فیصلہ
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔