عاصم  اظہر کے کانسرٹ میں سابقہ منگیتر  کے نعرے ،گلوکار نے کیا جواب دیا؟

Jun 18, 2025 | 12:36:PM
عاصم  اظہر کے کانسرٹ میں سابقہ منگیتر  کے نعرے ،گلوکار نے کیا جواب دیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ان کی سابقہ منگیتر میرب علی کے نعرے لگ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی تاہم حال ہی میں عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 اس کے بعد حال ہی میں منعقد کیے گئے ایک کانسرٹ کے دوران فینز نے عاصم کو دیکھتے ہی میرب میرب کے نعرے لگانا شروع کردیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فینز کے نعروں پر عاصم اظہر نے بنا کسی جھنجھلاہٹ انتہائی تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خوبصورت ردعمل سے مداحوں کو خاموش کروادیا۔

یہ بھی پڑھیں:ترک فضائیہ الرٹ، طیاروں کو بھاگا دیا

 میرب کے نعروں پر عاصم نے فینز کو روکتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کے رویے سے گریز کریں کیوں کہ ہر کسی کی اپنی فیملی ہوتی ہے ‘ ۔

 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عاصم کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

ایک صارف نے  فینز کے اس عمل پرتنقید کرتے ہوئے لکھا لوگوں کو تمیز کرنی چاہیے، جب کہ عاصم کا تحمل اور ٹھنڈا لہجہ قابل تعریف ہے۔

ایک صارف نے عاصم اظہر  پر تنقید  کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاصم نے کانسرٹ سے پہلے بریک اپ کی خبر ہی اس لیے شیئر کی  تھی کہ ان کو شہرت ملے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو رہ چکی ہے تاہم بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئیں۔