ملک کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود اور بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملک کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود اور بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسم کی تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق آسٹریلوی کپتان کا بابر اعظم بارے حیران کن بیان ، شائقین حیران رہ گئے
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’جسٹس منصور علی شاہ کا تاریخی فیصلہ‘‘
ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، محکمہ موسمیات نے21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔