انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، شازیہ مری

Jun 18, 2023 | 23:32:PM
انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25فیصد اضافہ کیا ہے ۔
وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9000 روپے کل (پیر)سے تقسیم ہونا شروع ہونگے، 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا،عوام کے سہولت کے لئے ان وظائف کی  ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی انتہا پسند ،اسے بھارتی ہی ماریں گے،جاوید میانداد

شازیہ مری کا مزیدکہنا ہے کہ مستحقین 9000 روپے کی پوری رقم وصول کریں اور رسید  لینا نہ بھولیں، اس کے ساتھ تعلیمی وظائف  کی جنوری تا مارچ قسط بھی جاری کی گئی ہے،
جن بچوں کی حاضری %70  سے زائد ہے ان کی مائیں یہ وظیفہ ضرور حاصل کریں، کسی بھی شکایت کیلئے  فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں۔