پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ہنگامہ آرائی ،لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

Jun 18, 2022 | 12:52:PM
 تحریک انصاف رہنماؤں کیخلاف ہنگامہ آرائی ،لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس، عدالت سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن:  تحریک انصاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی 28 جون تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کو 28 جون تک ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا، پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھاٹی گیٹ کے مقدمے میں نامزد کیا ،پولیس نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی ہیں، حماد اظہر ،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، محمود الرشید کی عبوری ضمانت منظور کی گئی ہےجبکہ جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس سمیت دیگر کی بھی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیںمعروف کاروباری شخصیت  کی بیٹی قتل

بعدازاں  عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تمام ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا  حکم دیدیا ہے۔