معروف کاروباری شخصیت  کی بیٹی قتل

Jun 18, 2022 | 10:37:AM
معروف کاروباری شخصیت  کی بیٹی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ، معروف کاروباری شخصیت مرحوم سیٹھ عابد  کی بیٹی کو  قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گھر میں رات گئے فائرنگ کر کے 62 سالہ خاتون کوموت کے گھاٹ اتاردیا گیا،پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد نے موقف اختیار کیا ہے کہ والدہ نے خودکشی کی ہے جبکہ  دوسرے لے پالک بیٹے فرید نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ والدہ کو قتل کیا گیا ہےجس پر پولیس نے فہد اور 3ملازموں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی  ۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک پاس چپڑاسی  کو بڑا عہدہ مل گیا