فیٹف اعلامیے پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

Jun 18, 2022 | 00:11:AM
شہبازشریف ، رد عمل
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فاٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے فیٹف اعلامیے پر کہاکہ الحمدللہ، 'وائٹ لسٹ' کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتا ہوں، آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں ، فاٹف سے متعلق تشکیل کردہ 'بنیادی سیل'، اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے ، میں پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، فاٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان شاءاللہ، ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی،وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی،اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا