سلمان خان کی فلم’ ہم دل دے چکے صنم‘ کو 22سال گزر گئے

Jun 18, 2021 | 16:41:PM
سلمان خان کی فلم’ ہم دل دے چکے صنم‘ کو 22سال گزر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی ہیرو سلمان خان نے اپنی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 22سال گزر چکے ہیں اس فلم کو ریلیز ہوئے۔

سلمان خان نے 22 سال پرانی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر لی گئی تصویر شیئر  کی اورلکھا  کہ ’22 سال ہو گئے ہم دل دے چکے صنم کو،سلمان خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس فلم کے نام کا ہیش ٹیگ بھی دیا اور ساتھ میں ڈائریکٹر سمیت پروڈکشن ہاؤس کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

سلمان خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ کافی جوان نظر آ رہے ہیں اور اُن کے ساتھ معروف بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ماسکو یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانی رل گئے