فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بیرون ملک ٹیکس ریکوری کے اختیارات دینے کی تجویز 

Jun 18, 2021 | 12:41:PM
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بیرون ملک ٹیکس ریکوری کے اختیارات دینے کی تجویز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بیرون ملک ٹیکس ریکوری کے اختیارات دینے کی تجویز  زیر غور،ایف بی آر بیرونی ممالک کے اداروں سے بھی مدد حاصل کرسکے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر باہمی اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت ٹیکس ریکوری کرسکے گا، ایف بی آر پاکستان سے فرار کی کوشش کرنے والے افراد سے ٹیکس ریکور کرسکے گا ۔ تجویز میں شامل ہےکہ ایف بی آر بیرون ممالک پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کرسکے گا  اور بیرون ملک میں دیوالیہ کمپنی سے ٹیکس وصول کرسکے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو پرائیویٹ کمپنیوں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز  اور  نان ریذیڈنٹ افرادسے بھی ٹیکس وصولی کرسکے گا ۔ تجویز میں یہ بھی شامل ہے کہ ایف بی آر نان ریذیڈنٹ چارٹرڈ طیاروں اور بحری جہاز کے مالکان سےبھی ٹیکس وصول کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آج سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اورجنوبی پنجاب میں بارش کا امکان