آج سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اورجنوبی پنجاب میں بارش کا امکان

Jun 18, 2021 | 09:21:AM
آج سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اورجنوبی پنجاب میں بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اورجنوبی پنجاب میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر چند مقامات پرآندھی / تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنْٹوں کے دوران سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اورجنوبی پنجاب میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔  اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ گلگگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم چند مقامات پرآندھی / تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:  کورونا مزید 39 افراد کی جان لے گیا،1ہزار43 نئے کیسز