کورونا مزید 39 افراد کی جان لے گیا،1ہزار43 نئے کیسز  

Jun 18, 2021 | 08:57:AM
کورونا مزید 39 افراد کی جان لے گیا،1ہزار43 نئے کیسز  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید39 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے1ہزار43 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار913 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ46 ہزار227ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد35ہزار809ہے اور8لاکھ88 ہزار505 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار603افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار306، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 252، دارالحکومت اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، صوبہ بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار278، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار663، صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 641، صوبہ سندھ 3 لاکھ 30 ہزار552، صوبہ بلوچستان 26 ہزار 466، آزاد کشمیر 19 ہزار 868 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 759 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تربت ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، نائیک عقیل عباس شہید