تربت ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، نائیک عقیل عباس شہید

Jun 17, 2021 | 22:47:PM
تربت ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، نائیک عقیل عباس شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تربت کے ایئر پورٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا  جوان نائیک عقیل عباس شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے تربت ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی پر مامورفوجی دستوں پر حملہ کیا،شرپسندوں کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کا ایک بہادر سپوت نائیک عقیل عباس شہیدہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک عقیل عباس شہید کا تعلق گاؤں مہرو پیلو ضلع چکوال سے ہے۔
 ایف سی بلوچستان نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان میں امن و استحکام کی سبوتاژ نہیں کرسکتیں، ،سکیورٹی فورسزشرپسندوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ