اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Jun 17, 2021 | 20:59:PM
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہونے کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 62 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 16 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔مجموعی ملکی ذخائر82 لاکھ ڈالر بڑھ کر 23 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے نئے ایڈیشنل ، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کی اجازت دیدی