بنگلہ دیش کیخلاف سیریز ؛قومی سکواڈ کاشیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔
کھلاڑیوں نے ایک دن آرام کے بعد گراؤنڈ میں وارم اپ سیشن میں حصہ لیا،کھلاڑیوں نے کوچز کے زیر نگرانی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔کوچز نے بیٹرز کو نیٹس میں کنڈیشن کے حساب سے پریکٹس کروائی ۔
باؤلرز نے بھرپور ردھم میں نیٹ میں باؤلنگ کی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی، اسلام آباد کی اہم شخصیت جے یو آئی میں شامل، مولانا فضل الرحمان نے بڑا بیان داغ دیا