فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئندہے،مولانا فضل الرحمان

Jul 18, 2025 | 19:37:PM
فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئندہے،مولانا فضل الرحمان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئند ہے، فرخ کھوکھر کی شمولیت سے جماعت کا قافلہ مزید مضبوط ہوگا،ان کی شمولیت سے دین اسلام کے فروغ کوتقویت ملے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ تاجی کھوکھر پر شمولیتی پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اسلامی جمہوری ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم نے آئین کو اسلامی بنانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی،ختم نبوت کے معاملے پر سپریم کورٹ کو مؤقف بدلنے پر مجبور کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں مذہب کی توہین کی جا رہی ہے، پاکستان میں مخصوص لابی مذہبی اقدار کو کمزور کرنا چاہتی ہے، یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا، اس کی نظریاتی بنیادوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 5اگست کااحتجاج، وزیر داخلہ محسن نقوی کا اہم بیان

سربراہ جے یو آئی کاکہناتھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، معیشت کا دھڑن تختہ ہو چکا، ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے، ان کاکہناتھا کہ عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائے بغیر بہتری ممکن نہیں،فرخ کھوکھر کے ڈیرے کا فیصلہ اسلام آباد و راولپنڈی کے سیاسی رجحان کا مظہر ہے۔

قبل ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام  آباد میں فرخ کھوکھر کے ڈیرے پر آمدہوئی،فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے ڈیرے آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،میرا گھرانہ سیاسی ہیں،میرے والد  پیپلز پارٹی سے منسلک تھے ،ختم نبوت کی تقریر سن کر میں مولانا فضل الرحمان سے متاثر ہوا ۔ان کاکہناتھا کہ بھارت سے جنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل، زیادہ بارشیں کہاں ہونگی؟این ڈی ایم اے کا اہم بیان