مزید 3 بارشوں کے سلسلے پاکستان کیساتھ ٹکرانے کو تیار ،مون سون چوتھا اسپیل 26 سے27 جولائی تک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)مون سون کا چوتھا اسپیل 26 سے 27 جولائی تک ہو گا،مون سون کے ساتھ تین مزید بارشوں کے سلسلے پاکستان کے ساتھ ٹکرانے کو تیار ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں ابھی سے موسمیاتی پیٹرن بن رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زیادہ بارشیں کہاں ہونگی؟ مون سون کے چوتھے اسپیل کے ساتھ تین سلسلوں کی شدت کیا ہوگی؟ اس حوالے سےاین ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 لو پریشر سسٹم پاکستان کی طرف رخ کر رہے ہیں،ایک لو پریشر ہے انڈیا مدھیا پردیش میں ہے اس کا اثر پاکستان کے سینٹرل پارٹس پر ہوگا،جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں ابھی سے موسمیاتی پیٹرن بن رہے ہیں، دوسرا پریشر سسٹم اریبین سی اور گجرات سے ہوتے ہوئے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، ایک تیسرا مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمال سے پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے، رین سلسلوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ملک گیر بارشوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہآج رات سے ملک سینٹرل پارٹس میں ایک سلسلہ اثر انداز ہوگا، 18 اور 19 جولائی بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، سندھ میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین ، ٹنڈو الہیار ،ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی ، سانگھڑ میرپور ماتھیلو، دادو قمبر، شہداد کوٹ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے،بلوچستان کی. مشرقی پٹی پر بارکھان، کوہلو ، اوستا محمد ، ڈیرا مراد جمالی، آواران اور لسبیلہ ،میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے،طوفانی بارش بھی متوقع ہے،
ڈاکٹر طیب نے مزید کہا کہ21 جولائی سے موسمیاتی پیٹرنز کی شدت زیادہ ہوگی،اب کی بار بھی اس کی شدت شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں زیادہ ہوگی،لاہور، خانیوال، فیصل آباد، سیالکوٹ ، شکر گڑھ ،نارووال اور دیگر متعدد اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، پوٹھوہار ریجن میں چکوال، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، اسلام آباد راولپنڈی میں بارشیں متوقع ہیں، آزاد جموں کشمیر میں مظفرآباد، باغ. حویلی، پونچھ، راولا کوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے متاثر ہونگے جن میں بشمول پشاور، مردان، اور صوابی میں بارشیں متوقع ہیں،یہ سلسلہ 26 سے 27 تک رہے گا،ابھی تک پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں،اب سندھ میں بھی مون سون بارشوں کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں کما ئیں گے