پہلے پی ٹی آئی والے تیاری تو کر لیں،5 اگست کیلئے ہم تیار ہی تیار ہیں،وزیر داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے5 اگست کی تیاری کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے پی ٹی آئی والے تیاری تو کر لیں 5 اگست کیلئے ہم تیار ہی تیار ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیڈرل کانسٹیبلری بنانے کا مقصد اس فورس کو مضبوط بنانا ہے،اس فورس کے شہدا پیکج، تنخواہ اور دیگر مراعات دوسری فورسز سے کم تھیں،فیڈرل کانسٹیبلری میں موجودہ 2400 نفری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،فیڈرل کانسٹیبلری میں اینٹی رائٹس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹس قائم کئےجا رہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ بھائی ملک ہے ،پاکستان سے صرف ان افغانیوں کو واپس بھجوایا جا رہا ہے جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ بارش سے انٹرچیج منصوبے پر انگلیاں اٹھانے والوں کو ہمارا کام ہضم نہیں ہو رہا ،ایف ایٹ پل سے سڑک کا فاصلہ دیکھیں اور سڑک سوئی گیس والوں نے کھدائی کی تھی جس پر انہوں نے پائپ ڈال کر بند کر دی تھی،ان کے ناقص کام کی وجہ سے سڑک بیٹھی جس کو سی ڈی اے نے مرمت کر دیا،اس سڑک کو لے کر ایف ایٹ انٹرچیج منصوبے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ،میں ان لوگوں کو یہ بھی بتا دوں کہ اگلا منصوبہ 30 دنوں میں مکمل کریں گے ،جو ہمارے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ان کا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے غلط خبر چلی اور اس پر پروپیگنڈہ ہوا ،ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد میں گرین بیلٹ ایریا کو بڑھانا لازمی ہے ،سموگ کا مسئلہ میری اولین ترجیح ہے،3یا 4 سال بعد سموگ کا مسئلہ اسلام آباد میں ہو گا اس کیلئے ہم ابھی سے اقدامات لے رہے ہیں،سموگ کے سدباب کیلئے انٹرنیشنل ڈونرز سے بھی رابطے میں ہیں،مونال جیسے پوائنٹس بنیں گے اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر16 والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا نتیجہ آ گیا
ان کاکہناتھا کہ وزیر مذہبی امور کا 40 ہزار زائرین کے غائب ہونے کے معاملے پر وزیر مملکت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے عراق کا دورہ کرنے جا رہے ہیں،یہ دونوں حکام سے اعدادوشمار لیں گے اور معاملے کو دیکھیں گے ۔
محسن نقوی نے کہاکہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے 27 تھانوں کو نیا بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہونے لگا ہے ،جتنے تھانے گرین بیلٹس پر تھے ان کیلئے زمین اور فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے ،دسمبر تک اسلام آباد کے تھانے بالکل نئے ہوں گے ۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ اسلام آباد میں133 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں ان کیخلاف کارروائی شروع کرنے جا رہے ہیں،غیر قانونی کال سنٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،ان کاکہناتھا کہ ویزا سکینڈل میں وزارت داخلہ کا کوئی افسر اور ملازم ملوث نہیں،وزارت داخلہ کوئی انٹری ویزا جاری نہیں کرتا، یہ معاملہ سفارتخانے سے منسلک ہے ،پاکستانی ورک ویزوں کیلئے خلیجی ممالک کے مسلسل دورے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا