بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

Jul 18, 2025 | 12:58:PM
بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں مون سون طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنےکےو اقعات میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں یہ ہلاکتیں بدھ اور جمعرات کے درمیان شدید طوفانوں کے دوران ہوئیں، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان اور مزدور شامل ہیں جو کھلے آسمان تلے کام کر رہے تھے۔

محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی علاقوں میں مزید شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشوں کا مزیدالرٹ، سب سے زیادہ نقصان کہاں ہوا؟رپورٹ سامنے آگئی

ریاست بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر وجے کمار منڈل نے اے ایف پی کو بتایا کہ خطرے سے دوچار اضلاع کے حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آسمانی بجلی سے متعلق الرٹ کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔

ریاستی حکومت نے بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 40 لاکھ روپے (تقریباً 4 ہزار 600 امریکی ڈالر) معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی حکومت کے مطابق 2024 میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 243 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 275 تھی۔

بہار سمیت بھارت کے مشرقی حصے میں ہر سال مون سون کے دوران سیلاب کا شکار ہوتے ہیں، جن میں درجنوں افراد ہلاک اور لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہو جاتے ہیں۔