یوکرین میں جنگ کے دوران پہلی خاتون وزیراعظم کا تقرر

Jul 18, 2025 | 10:18:AM
یوکرین میں جنگ کے دوران پہلی خاتون وزیراعظم کا تقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین کی پارلیمنٹ نے ملک میں جاری روسی جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو پہلی خاتون وزیراعظم مقرر کر دیا ۔
39 سالہ یولیا سویریدینکو اس سے قبل نائب وزیرِاعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، ان کی تقرری کا مقصد جنگی حالات میں حکومتی صلاحیت کو بہتر بنانا اور مقامی دفاعی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
صدر ولادیمر زیلنسکی نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت اگلے چھ ماہ میں میدان جنگ میں مقامی ہتھیاروں کا حصہ 50 فیصد تک بڑھا دے گی۔
دوسری جانب یولیا نے ایکس پر لکھا ہےکہ ان کی حکومت تیزی سے کام کرے گی، خاص طور پر فوجی سامان کی فراہمی، دفاعی پیداوار میں اضافہ اور ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر توجہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں:ترجمان وائٹ ہاؤس
سابق وزیرِاعظم ڈینیس شمیہال کو نیا وزیرِدفاع مقرر کیا گیا ہے جبکہ حکومت میں دیگر اہم عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔