سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑی یقین دہانی کرا دی

Jul 18, 2023 | 12:12:PM
Official, Employees, Good News, Punjab Chief Minister, Great Confidence, Dehani, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پنجاب میں سرکاری ملازمین  وفاق کی نسبت تنخواہوں میں کم اضافے پر سراپااحتجاج ہیں ، ایسے میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑی یقین دہانی کرا دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون پر رابطہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ ،پنشن وفاق کے برابر کرنے پر تبادلہ خیال کیا ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے تنخواہوں کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی  کرا دی ۔

یہ بھی پڑھیں:غیر شرعی نکاح کیس،بشریٰ بی بی اور عمران خان کیلئے بری خبر آ گئی