غیر شرعی نکاح کیس،بشریٰ بی بی اور عمران خان کیلئے بری خبر آ گئی

Jul 18, 2023 | 11:33:AM
غیر شرعی نکاح کیس،بشریٰ بی بی اور عمران خان کیلئے بری خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے دونوں میاں بیوی کو طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی  ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جولائی کو طلب کر لیا، جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری، ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا