ڈالر کی اونچی اُڑان ، روپیہ ہلکان ،انٹر بینک سے بڑی خبر آگئی

Jul 18, 2023 | 10:26:AM
ڈالر کی اونچی اُڑان ، روپیہ ہلکان ،انٹر بینک سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ملنے والے قرض کے بعد پیدا ہونے والا معاشی استحکام عارضی ثابت ہوا،  پاکستانی روپیہ سنبھلنے کے بعد پھر سے بری طرح پٹنے لگا، ڈالر ایک ہی دن میں انتہائی مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر نے اگلے پیچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ،ایک ہی دن میں انتہائی مہنگا  ہو گیا،کاروباری روز کےاختتام پر ڈالرانٹربینک میں 3روپے78پیسےمہنگا،
ڈالر283روپے4پیسےپربندہوا،ڈالرمہنگاہونےسےپاکستان کے بیرونی قرض میں460ارب کااضافہ ہو گیا۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر 279.26 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا،لنچ بریک سے قبل  انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا ،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  روپیہ  ڈالر کے مقابلے میں سب سے زیادہ مدافعت دیکھانے والی کرنسی قرار پائی تھی اور اب اسی سپیڈ سے اس کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ نے ایک اور رہنما کی مبینہ تصاویر لیک کر دیں

خیال رہے کہ  گزشتہ روز ڈالر  ایک روپے 67 پیسے مہنگا ہوا تھا ماہرین کا کہنا ہے درآمدی بل اور ڈالر کی طلب بڑھنے سے  روپے پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے ۔