ضمنی انتخابات: نوازشریف جیت گئے، حکومت ہار گئی، جاوید لطیف کا بڑا بیان

Jul 18, 2022 | 19:09:PM
ضمنی انتخابات، نوازشریف ،حکومت ہار ،جاوید لطیف ،بڑا بیان
کیپشن: جاوید لطیف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ دوسروں کی غلطیوں کا ملبہ اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے سیاست قربان کرکے ریاست بچانے کا فیصلہ کیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ غلط پالیسیاں ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ بنی۔ عوام معاشی استحکام کے لیے انہیں لیکر آئی تھی نہ کہ عمران خان کی غلط پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان سے 3 ماہ کی کارکردگی پوچھتے رہے لیکن انہوں نے حکومت میں ہوکر بھی لوگوں کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں بدترین شکست، لیگی وزرا نے کچا چٹھا کھول دیا

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر جماعتوں کے لوگ کمپرومائز کریں اور فیصلے پسند یا نا پسند کی بنیادوں پر ہوں تو نتائج ایسے ہی ہوں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں ختم کریں اور الیکشن کا اعلان کریں۔ وہ بھی الیکشن کے لیے تیار ہیں۔