ضمنی انتخابات میں بدترین شکست، لیگی وزرا نے کچا چٹھا کھول دیا

Jul 18, 2022 | 18:43:PM
ضمنی انتخابات ،بدترین شکست، لیگی وزرا ،کچا چٹھا کھول دیا، اندرونی کہانی، پارٹی رہنما،24نیوز
کیپشن: وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے اپنی رپورٹ پیش کی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا وہی شکست کا باعث بنے، موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث ن لیگی ووٹرز  نے ووٹ نہیں ڈالا۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اپنے ووٹرز کو پولنگ کے دن گھروں سے بھی نہیں نکال سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پارٹی امیدواروں کے ضمنی الیکشن نہ جیتنے کی ایک وجہ مہنگائی بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں دھاندلی کس نے روکی؟ عمران خان کا اہم انکشاف

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جن میں سے 15 پر تحریک انصاف، 4 پر ن لیگ اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

یہ 20 نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

ان 15 نشستوں کے حصول کے بعد 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کو ن لیگی اتحاد پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔