پیکاایکٹ کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

May 09, 2024 | 00:34:AM
پیکاایکٹ کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے وزیراعظم نےپیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے،مجوزہ پیکاایکٹ 2024کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دیدی گئی،نیا تجویز شدہ پیکا بل 2024  کابینہ کی منظوری کے  بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پیکا قانون ترمیمی بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی تجویز دی تھی ،مجوزہ پیکا ترمیمی بل 2024 اور ڈیجٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی،اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دے گی،ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائیگی ،اتھارٹی ایک مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینےکیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون میں سہولت فراہم کرے گی۔

مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس  اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی،اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی،ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی،ڈیجیٹل رائٹس  اتھارٹی ملوث افراد اورگواہوں کو طلب کر سکے گی،ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی  ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کو نافذ کرنے کیلئے قواعد بھی بنا سکے گی،آن لائن دائرے میں صارف کی حفاظت کو فروغ دینے اور بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل ماحول بنائے گا،پچھلے ہفتے وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن اتھارٹی بنانےسے متعلق ایس آر او جاری کیا تھا۔