لاہور :جی پی او چوک میں پولیس کیساتھ تصادم پر وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

May 09, 2024 | 00:14:AM
لاہور :جی پی او چوک میں پولیس کیساتھ تصادم پر وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران)لاہور کے مشہور علاقے جی پی او چوک میں پولیس اور وکلا میں تصادم کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ، پولیس نے  رات گئے  تھانہ پرانی انار کلی میں وکلاء کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجاوید کی مدعیت میں تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مقدمے میں روڈ بلاک ، بلوہ ،تشدد ، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکلا کی بڑی تعداد پولیس پر حملہ آور ہوئی ،وکلا کے حملے میں ایس ایچ او نیو انارکلی ، ایس ایچ او اچھرہ سمیت 5اہلکار زخمی ہوئے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : پانڈا ڈپلومیسی  کے بعد لنگور ڈپلومیسی ، معاملہ ہے کیا؟جانیے