وزیراعظم کا جسٹس بابرستارکے ذاتی ڈیٹا لیک ہونےپر نوٹس، تحقیقات کرنیکی ہدایت

May 09, 2024 | 00:32:AM
وزیراعظم کا جسٹس بابرستارکے ذاتی ڈیٹا لیک ہونےپر نوٹس، تحقیقات کرنیکی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم نےجسٹس بابرستارکے ذاتی ڈیٹا لیک ہونےپر نوٹس لیتے ہوئےتحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےجسٹس بابرستارکے ذاتی ڈیٹا لیک ہونےپر نوٹس لے لیا، انہوں نے معاملے پروزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے مشاورت کی، وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ جدید دور میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی حکومتی فرد کی طرف سے ہی ڈیٹا لیک ہوا ہو گا، کمپیوٹرائزڈ ہےسب کچھ اور سب ریکارڈ الیکٹرانک ریکارڈ ہے،

ریکارڈ تک رسائی ہیکنگ اور دیگر ذرائع سے بھی ہو سکتی ہے، پبلک انفارمیشن کا زمانہ ہے،پبلک آفسز ہولڈرز کی معلومات عوام کے پاس ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل سمز کی بندش پر ٹیلی کام سیکٹر کا بھی مؤقف آ گیا

وزیراعظم کو مزید بریفنگ دی گئی کہ پبلک آفس ہولڈرز،سیاست دان،ججز، سرکاری افسران کی معلومات پبلک ہوتی ہیں، پبلک آفس ہولڈرز کی شہریت، سفری اور اثاثوں کی تفصیلات عوام کے پاس ہوتی ہیں، یہ معلومات ان پبلک آفس ہولڈرزکے محکموں کے پبلک ریکارڈ کے پاس بھی ہوتی ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاملے کی تحقیقات لازمی ہونی چاہیے، لیکن قانون اپنا راستہ ضرور لے، ان سب وجوہات پر تحقیقات ہونی چاہیے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی یاریاستی ادارے کواس مہم کا ذمہ دار قرار دینا کوئی ذمہ دارانہ بیان نہیں۔

خیال رہے کہ جسٹس بابرستارکیخلاف سوشل میڈیا مہم پرسپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کےریمارکس دیئے تھے اور جسٹس اطر من اللہ نے ہائی کورٹ کے جسٹس کا ڈیٹا لیک ہونے پر حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا ۔