پشاور کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا، مولانا فضل الرحمان

May 09, 2024 | 00:03:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 9 مئی پشاور کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا، بلوچستان ، سندھ کی عوام سے براہ راست بات کرنے کے بعد کل خیبرپختونخوا کی عوام سے براہ راست بات کروں گا۔
مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی پاور شو سے دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح اسمبلیاں بیچی گئی ہیں ،کل کا جلسہ پشاور کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا،کل پشاور میں عوام کی اسمبلی لگے گی ، کیوں کہ موجودہ ایوان عوام کا نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے ،سربراہ جے یو آئی کا مزید کہناتھا کہ عوام کی رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والے کل عوام کا رد عمل بھی دیکھ لیں گے،کل کے جلسے میں ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جو ملک گیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کو پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، ابتک کا بڑا جھٹکا لگ گیا