شیرافضل مروت کو پارٹی رہنماﺅں کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سیاسی کمیٹی سے آﺅٹ

May 08, 2024 | 23:02:PM
شیرافضل مروت کو پارٹی رہنماﺅں کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سیاسی کمیٹی سے آﺅٹ
کیپشن: شیر افضل مروت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو پارٹی رہنماﺅں کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا،شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے،شیر افضل مروت کو پارٹی میں سائیڈ لائن کر دیا گیا،پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی چیئرمین شیر افضل مروت سے خفا ہیں،پارٹی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی،شیر افضل مروت نے آج پارٹی رہنماﺅں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اسد قیصر نے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے اختلافات میڈیا پر نہیں آنے چاہئیں،پارٹی کے اندرونی معاملات باہر لانا مناسب نہیں،ان کاکہناتھا کہ ہمارا مینڈیٹ زبردستی چوری کیا گیا ،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فوج ہمارا ادارہ ہے،اسے متنازعہ نہیں بناناچاہتے،تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے، ان کا کہناتھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم زی القعد کب ہو گی؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا