وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ سمتھ کا نہیں، مریم نوازکی وزیراعظم پر کڑی تنقید

Jul 18, 2021 | 21:32:PM
وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ سمتھ کا نہیں، مریم نوازکی وزیراعظم پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ سمتھ کا نہیں۔
باغ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کہتا ہے کہ وہ پولو کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن اب جیسی بات ہوگی ویسا ہی جواب ہو گا۔
مرکزی نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ وہ پہلا پاکستانی ہے جو کیمبرج کی پولو ٹیم کا کپتان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈسمتھ کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آزاد کشمیر میں آنے کیلئے ہیلی کاپٹر یا سرکاری گاڑیوں کی ضرورت نہیں پڑی۔

واضح رہے کہ بھمبرآزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ نوازشریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے ،ایسی اداکاری کی کہ کابینہ کی خواتین رونے لگیں ۔یہاں سے بیمار نوازشریف گیا تھاوہاں دوسرانوازشریف نکلا۔
انہوں نے کہاکہ عدالتیں آزاد ہیں تو یہ سب کیوں ملک سے بھاگے ہوئے ہیں ،نوازشریف کا منشی ہماری حکومت آنے سے پہلے ہی بھاگ گیا تھا۔ڈر کس چیز سے رہے ہو وطن واپس کیوں نہیں آ رہے ،کوئی جھوٹ بول کر ،ایکٹنگ کرکے ملک سے باہر چلا گیا،ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو تحریک انصاف کنٹرول نہیں کرتی ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ،خودکو قانون سے بالاتر سمجھنے والاملک سے باہر بھاگ گیا،پوتے کے ساتھ برطانیہ میں پولو میچ دیکھ رہا ہے ،پولو بادشاہوں کا کھیل ہے کسی عام آدمی کا نہیں ،پوتے کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا عوام یہ آپ کا پیسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 جولائی کو آزادکشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کروائینگے: قمر زمان کائرہ