25 جولائی کو آزادکشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کروائینگے: قمر زمان کائرہ

Jul 18, 2021 | 20:05:PM
25 جولائی کو آزادکشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کروائینگے: قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہاہے کہ پچیس جولائی کو آزادکشمیر کے عوام ووٹ کی پرچی سے پیپلزپارٹی کو کامیاب کرینگے،فاروق حیدر دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں،فاروق حیدر دونوں حلقوں سے ہار رہے ہیں جو کچھ انہوں نے دیا وہی عوام لوٹائیں گے۔
وادی لیپا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ قومو ں پر مشکلیں آجاتی ہیں قومیں اپنی منزل نہیں بھولتیں، یہ کیا وزیراعظم آیا ہے کہ کبھی مودی کیلئے دعا کرتا ہے،ہمارا وزیراعظم دعا کرتا ہے کہ مودی آئے تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائیگا۔جب مودی نے کشمیر کی حیثیت ختم کی تو ہمارا وزیراعظم کہتا ہے کہ میں کیا کروں، تم کچھ نہیں کرو بس چلو بھر پانی میں کچھ کر لو۔
پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں،بڑی قربانیاں دینے والے کشمیریوں کو فراموش نہیں کرینگے، انہوں نے کہاکہ بڑی قربانیاں دینے والوں کو مایوس کر کے کہتے ہو میں کی کراں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر روزگار فراہم، مہنگائی کم کرےگی، یوسف رضا گیلانی