پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر روزگار فراہم، مہنگائی کم کرےگی، یوسف رضا گیلانی 

Jul 18, 2021 | 19:57:PM
پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر روزگار فراہم، مہنگائی کم کرےگی، یوسف رضا گیلانی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکرروزگار دے گی، مہنگائی کو کم کریگی۔
وادی لیپا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کا حق دیا، شہید بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکالا،بڑی بڑی جماعتیں آج عوام کی عدالت میں پیش ہو رہی ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پہلے ہر آدمی کو ووٹ دینے کا حق نہیں تھا، ذوالفقارعلی بھٹو کی پارٹی نے آپ کو گھر میں آکر ٹکٹ دیا، انہوں نے نہیں دیکھا کہ اس کے پاس بینک بیلنس ہے کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مائنس کی باتیں کرنیوالے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں، مریم نواز