مائنس کی باتیں کرنیوالے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں، مریم نواز 

Jul 18, 2021 | 19:34:PM
مائنس کی باتیں کرنیوالے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں، مریم نواز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں،خوشی ہے نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں،عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا، عوام نے مسترد کر دیا ،ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا، عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے ، تم نے آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر رکھی تو یاد رکھو آزاد کشمیر والے تمہار ا بہت برا حال کرنے والے ہیں۔
دھیرکوٹ اور باغ میں سے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دھیرکوٹ سے نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی، ہمارے رہنما کہتے ہیں کہ ہم نے بڑے جلسے دیکھے لیکن پہلی بار پانچ منزلہ جلسہ دیکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈگزشتہ روز باغ کے سرکاری جلسے میں آئے تھے، انہوں نے باغ میں جلسہ صرف اس لئے رکھا کہ وہاں پر ان کے امیدوار کا دور دور تک تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ امیدوار صرف ایک اے ٹی ایم مشین ہے، اور عمران خان غربیوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا تاہم کروڑوں روپے سرکاری پیسہ خرچ کرکے بھی انہیں عوام نے مسترد کردیا، کراچی سے خیبرتک ہرجگہ آپ کوعوام نے مستردکردیا، ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمرا ن خان نے سوچا کہ پیسے والے کے پاس جاﺅں گا اور شاید وہ پیسے دے کر لوگوں کو اکٹھا کرلے لیکن شرم کا مقام تھا کہ جلسے میں عوام نہ ہونے کے برابر تھی۔ نواز شریف کے ساتھ اے ٹی ایم نہیں ہیں بلکہ اللہ کے بعد عوام کی طاقت ہے اور اسی وجہ سے سلیکٹڈ کو ہر جگہ سے عوام نے ریجیکٹ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ کشمیر ی خواتین جلسے میں بڑی تعداد میں موجود ہیں، آپ جیسی بہادر شیرنیوں کو دیکھ کر امید ہوگئی ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ آپ سب میرے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کی رگوں میں کشمیر کا خون ہے اور ہمارا کشمیر سے گہر ارشتہ ہے،میر ادل کرتا ہے کہ نواز شریف یہاں ہوتے اور اپنی آنکھوں سے آپکی یہ محبت دیکھتے۔
 انہوںنے کہاکہ کشمیر ی عوام کے جذبے کو دیکھ کر ایک بات کہہ سکتی ہوں یہ بڑا انقلا ب ہے، میں نواز شریف کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وہ یہ الیکشن جیت چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب بھلے آزاد کشمیرمیں موجود نہیں مگر وہ ہر جلسہ دیکھتے ضرور ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھیر کوٹ کا مقابلہ ان سے ہے جن کا تعلق مشرف سے رہا ، ان کا تعلق ہمیشہ اقتدار سے رہا ہے عوام سے نہیں رہا۔ ایک بار پھر عمران پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ وہ کہہ رہا تھا کہ میں پاکستان میں تبدیلی لایاہوں اب آزاد کشمیر میں بھی لاﺅںگا، اس جملے کے لئے پہاڑ جیسی ڈھٹائی چاہئے، کیوں کہ عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے اور اگر تم نے آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر رکھی تو یاد رکھو آزاد کشمیر والے تمہار ا بہت برا حال کرنے والے ہیں۔عمران خان یہاں اپنا کٹھ پتلی وزیرا عظم لا کر آزاد کشمیر کی شناخت چھین کر پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتا ہے،عمران خان یہ فیصلہ بہت پہلے کرکے آزاد کشمیر میں آیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ25جولائی کو معرکے کا دن ہوگا آپ نے صرف ووٹ کو عزت نہیں دلوانی بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔ جب تک ن لیگ کے امیدوار جیت نہ جائیں آپ لوگوں نے گھروں میں واپس نہیں جانا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف حکم دیتا تھا بھارت کیخلاف بات نہیں کرنی: وزیراعظم عمران خان