کراچی پلازہ آتشزدگی میں مرنے والوں کا جواب دہ کون ہے:امیر جماعت اسلامی

Jan 18, 2026 | 22:26:PM
کراچی پلازہ آتشزدگی میں مرنے والوں کا جواب دہ کون ہے:امیر جماعت اسلامی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 ںیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے گل پلازہ آتشزدگی واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  حادثے میں مرنے والوں کی آڈیو آئی ہے، اب بھی ساٹھ سے زائد افراد پلازہ میں موجود ہیں، ان سب کا جواب دہ کون ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم،امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، سابق رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی اور دیگر عہدیدران گل پلازہ کے مقام پر پہبچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے پوچھتا ہوں کون جواب دے گا۔

انھوں نے کہا کہ  ریسکیو اہلکار ٹیمیں وقت پر نا پہنچ سکیں، تیسرے درجے کی آگ تھی ،اگر ریسکیو ادارے وقت پر آتے تو ایسا نا ہوتا،اس طرح خاموش تماشائی بن کرہم اپنے بچوں کو مزید نہیں مار سکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میئر کراچی کے ماتحت ادارے کے ایم سی نے کوئی کام نہیں کیا ،اتنی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے،ایس بی سی اے کے افسر کا پیٹ بھردیاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت