کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا، آصف زرداری

Jan 18, 2024 | 20:13:PM
کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا، آصف زرداری
کیپشن: آصف علی زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے اب سو بار پہلے سوچیں گے، ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے اور ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کیلئے کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران میں جوابی کارروائی، مولانا فضل الرحمان پاکستان کے دفاع میں کھل کر سامنے آ گئے

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری فوج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن صرف برابری کی بنیاد پر۔