کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 186 کلوگرام چرس برآمد

Jan 18, 2023 | 11:30:AM
کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 186 کلوگرام چرس برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نعمان کیانی، 24 نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک بھر میں منشیات کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اے این ایف نے ایسی ہی ایک کارروائی گڈاپ ٹاؤن کراچی میں سرانجام دی جہاں ایک مشکوک ٹرک سے 186 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ظفروال، چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے، بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں

اے این ایف ذرائع کے مطابق یہ چرس بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔ برآمد شدہ چرس ٹرک کی ڈرائیور سیٹ کے پیچھے کیبن میں بنے خُفیہ خانوں میں موجود تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملوث افراد کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔