ریلوے لائن پر دھماکہ ۔  ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔۔متعدد مسافر زخمی

Jan 18, 2022 | 14:50:PM
بولانا ریلوے لائن پر دھماکہ متعدد متافر زخمی
کیپشن: ریلوے لائن دھماکہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے لائن پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے نیا سرکلر جاری

ریلوے حکام نے ٹریک کلیئر کروانے کیلئے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔ چین نے کورونا کے خاتمے کی دوا تیار کرلی!!

دھماکے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جہاں اضافی ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔