عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب

Jan 18, 2021 | 23:33:PM
 عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ نے کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ کے درمیان مقابلہ تھا۔تمام 128 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی ا ے رباب غلام رحیم 30921 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس کا مجھ پر کرم رہا، آج سب کو پتا چل گیا عوام کس کے ساتھ ہیں، مرحوم والد نے عمرکوٹ کے عوام کی 41 سال خدمت کی۔میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔